تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:19

فرانس : بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی تقریب

جنگ نیوز -


پیرس … رضا چوہدری … بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 135ویں سالگرہ کے سلسلہ میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے کوآرڈی نیٹر و صدرچوہدری شاہین اخترکے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماچیرمین راجہ علی اصغر، پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ،ادارہ منہاج القران کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد اعظم،پی ایم ایل (ق)کے جنرل سیکریٹری راجہ عابد حسین اور چوہدری شاہین اختر نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے حالات زندگی، قیام پاکستان کیلئے ان کی جدوجہد اور ان کے اقوال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام خداداد نعمتوں سے مالا مال اور باصلاحت عوام ہونے کے باوجود ہم روز بروز ترقی کی بجائے پستی کی طرف کامزن ہیں جس کا حل صرف اور صرف اعلیٰ قیادت کا فقدان ہے ہمیں دیانت دار باصلاحیت قائدکی ضرورت ہے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ق)، پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور عہدیداروں کے کارکنوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا شیخ محمد حسین نے قائد اعظم محمد علی جناح کی روح کے ایصال ثواب، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔ بعد ازاں چوہدری شاہین اختر نے شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کے انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی کے قانون کو فوری ختم کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے ایک قرارداد منظور کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.