26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:21
متنازع ٹورنامنٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پرپانچ سال پابندی کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لاہور…ورلڈ سیریز ہاکی سمیت تمام متنازع لیگز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر 5 سال کی پابندی لگائی جائے گی، یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس اور ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں کیا گیاپاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قاسم ضیاء کی صدارت میں ہوا جس میں سیکریٹری آصف باجوا نے جونیئر اور پاکستان ٹیم کی سال 2011کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ اجلاس میں پیش کی ، اجلاس میں پی ایچ ایف پر بدعنوانی کے الزامات لگانے والے اولمپئنز کے خلاف میں عدالتی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا گیا، اور ساتھ ہی ورلڈ ہاکی سیریز سمیت ایف آئی ایچ سے غیر منظور شدہ ہاکی ایونٹس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں پر پانچ سال کی پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیا کا کہنا ہے کہ اولمپئن تنقید کریں لیکن اگر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے توان کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔