تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 15:18

آرمی اور آئی ایس آئی چیف کوہٹانے کاتاثر احمقوں کی بات ہے،وزیر اعظم

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کوہٹانے کاتاثر احمقوں کی بات ہے،قوم کو ایساتاثرپیش کرنا غلط ہے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہمارے اور فوج کے درمیان گفتگو کاسلسلہ بندہے،اوریہ بات بھی بے بنیاد ہے کہ ہم روٹھ کر بیٹھ گئے ہیں۔آرمی چیف کی کارکردگی سے مطمئن ہوں،جنرل کیانی نے مدت میں توسیع نہیں مانگی تھی،میں نے جنرل کیانی اورجنرل پاشا کومنت کر کے توسیع دی۔میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے مختلف سوالوں کے جوابات میں ان کا کہنا تھا کہمیں نے ریاست کے اندرریاست کی بات سیکریٹری دفاع سے متعلق کی تھی،تمام ادارے حکومت کے ماتحت ہیں اور اسی تناظر میں بات کی گئی تھی ۔سوات اور مالاکنڈ میں فوج کی کامیابی بے مثال ہے اور شاندار ہے جس کے سب ہی معترف ہیں ۔فوج اور خیبرپختونخوا حکومت کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے،ہمیشہ کہا کہ جمہوریت کو اپنا سفر مکمل کرنا چاہیے ،نواز شریف موجود نظام کی حمایت کرتے ہیں،انقلابیوں سمیت کسی کو انتخابات کی جلدی نہیں۔حسین حقانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے میرے مانگنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا ،کیوں کہ میں نے جب ان کو طلب کر کے استعفیٰ مانگا تو یہ بات پتاچلی ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ضدی بچے کے طرح وزیراعظم بن کر بیٹھنا چاہتا ہوں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.