26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:7
جنرل کیانی،جنرل پاشا کوہٹانےکافیصلہ نہیں کیا،وزیراعظم
اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہ کیا ہے نہ کریں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا یہ محض افواہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ احمقانہ ہو گاہم کوئی احمقانہ فیصلہ نہیں کریں گے ماضی میں بھی ایسے فیصلوں سے جمہوریت ڈی ریل ہو ئی۔