تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:48

قوم پرستوں کی شکایات مذاکرات سے حل کی جا سکتی ہیں،شاہ محمود

اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اٹھارویں آئینی ترمیم میں صوبائی خودمختاری کی جانب قدم اٹھایا ہے۔ قوم پرست جماعتوں کی شکایات مذاکرات کے ذریعے حل کی جاسکتی ہیں۔



انہوں نے کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے ملاقات کی۔ صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تحریک انصاف فاصلے مٹاتے ہوئے تمام اکائیوں کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا متحدہ قومی موومنٹ سیاسی حقیقت ہے ۔تحریک انصاف ایم کیو ایم سے خوشگوار تعلقات چاہتی ہے۔ جلال محمود شاہ کا کہنا تھا صوبائی خودمختاری سے متعلق سفارشات تحریک انصاف کو پیش کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.