تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:39

محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی ،روایتی سی ای سی اجلاس ملتوی

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا 27دسمبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے روایتی سی ای سی اجلاس کو محض اس لئے ملتوی کیا ہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام رہنما شرکت اور خطاب کریں گے.



یہ بات انھوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے مزید کہا مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے اس کے سوا کوئی اور ایجنڈا نہیں ہوتاہے اور اس مرتبہ تمام رہنما اور کارکن انہیں جلسے میں خراج عقیدت پیش کرئیں گےاس سلسلے میں سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.