تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32

پندرہ فروری کے بعد گیس فراہمی کی صورتحال بہتر ہوجائیگی،گورنر سندھ

جنگ نیوز -
کراچی …سید منہاج الرب…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں سی این جی ناغے پر شیڈول کے مطابق ہی عملدرآمد ہوگا اور 15 فروری کو سرمائی دباؤ (Winter Pressure) ختم ہوتے ہی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی ۔ وہ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں سی این جی اونر ز اور ڈیلر ز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور صنعت کار نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ گورنر نے یقین دلایا کہ سی این جی فراہمی کے ہفتہ وار ناغے کے سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے جس پروگرام پراتفاق کیا ہے اسے لاگو رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 465 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے قائم سی این جی کاروبار کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے اور اسے کسی صورت تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ گورنر نے کہا کہ سی این جی ماحولیات کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے جبکہ اس کے ذریعے زرمبادلہ کی بھی بچت میں بھی مدد ملتی ہے ۔ البتہ گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سلینڈرز کے حادثات پر تشویش ظاہر کی اور سی این جی ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ ٹراسپورٹ کو خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں ۔ گورنر کو بتایا گیا کہ گذشتہ دنوں ہونے والے حادثات میں سی این جی سلنڈرز وجہ نہیں رہے بلکہ اس ضمن میں ہونے والی تنصیبات اور فٹنگس (Fittings) حادثوں کا سبب نہیں ہیں ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ سی این جی غیر معیاری تنصیب کرنے والوں پر گرفت کی جائے جو گلی گلی اس کاروبار میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان غیر مجاز (Unauthorised) دکانوں کو بند کیا جانا چاہئے اجلاس میں میاں منیر ، میا ں زاہد حسین ِ ، خالد تواب، سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع، سی این جی اونرز ایسوسی ایشنز کے چیئر مین ملک خدابخش ، جنید اسماعیل مکڈا ، شبیر سلمان اور دیگرنے شرکت کی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.