26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32
یونان میں قائد اعظم اور نوازشریف کی سالگرہ منائی گئی
جنگ نیوز -
ایتھنز…سکندرریاض چوہان… مسلم لیگ(ن) یونان کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم پربانی پاکستان اورن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی اس موقع پرپاکستان سے خصوصی طورپر مسلم لیگ(ن) کے قائدین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ مسلم لیگ(ن) یونان کے زیر اہتمام بابائے قوم محمد علی جناح اورمیاں نواز شریف کی مشترکہ سالگرہ منائی گئی اورکیک کاٹاگیا۔سالگرہ کے موقع پرپاکستان سے میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازسندھ سے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماسلیم ضیاء اورگوجرانوالا سے منتخب رکن اسمبلی پاکستان مسلم لیگ(ن) جسٹس ریٹائرڈ محمد افتخار چیمہ نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔مریم نواز نے کہاکہ یوم قائد اعظم پرہم کوتجدیدعہد کرناہوگاکہ پاکستان کوبحرانوں سے نکالنے کے لیے نوجوانوں کوہراول دستے کے طورپر اپنا کرداراداکرناہوگاانھوں نے کہا کہ ان کے والد اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان نے ہمیشہ ظلم وجبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے اورآج بھی پاکستان میں جمہوریت کواستحکام دینے کے لیے اپنا کرداراداکررہے ہیں۔دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ اس موقع پرتمام مسلم لیگی کارکنان کوقائدمیاں محمد نواز شریف اورقائد اعظم کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ پچیس دسمبر ہم کویاد دلاتاہے کہ اس روز تین عظیم ہستیوں نے جنم لیاایک نے اللہ اوراس کے احکامات کونافذکرنے کے لیے اپنے عہد کے ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہااوراس کوحضرت عیسی کہاجاتاہے دوسرے نے ہندوستان میں جنم لے کرمسلمانوں کے لیے الگ ریاست حاصل کی تاکہ مسلمان اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ وابستہ کرسکیں اوراس کوبابائے قوم کہاگیا اوربقائے پاکستان اوراستحکام پاکستان کے لیے میاں محمد نواز شریف کوپاکستان کے عظیم رہنما کی صورت میں ہماراقائد بنایاجنھوں نے اپنے دور میں پاکستان میں ترقی کی راہیں کھولی اورملک کواٹیمی ملک بناکردنیا میں اس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے اندرترقی وخوشحالی اوراستحکام پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی کرسکتی ہے۔