تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32

خیبر پختون خوا اسمبلی کااجلاس نصف گھنٹے جاری رہنے کے بعد ملتوی

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختون خوا اسمبلی کا پینتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہونے والااجلاس صرف نصف گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس تاخیرسے شروع ہوناتومعمول کی بات ہے،لیکن آج کے اجلاس میں تو منظر ہی کچھ اور تھا،اجلاس کے مقررہ وقت پر صرف تین ارکان اسمبلی ایوان میں موجود تھے،اس دوران گھنٹیاں بجائی جاتی رہیں لیکن کوئی بھی رکن ایوان میں نہیں آیا۔پینتالیس منٹ بعد اجلاس شروع ہوابھی تو ا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی صدارت سے محروم اجلاس۔ اسپیکر کے فرائض پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر عبدالاکبر نے انجام دیئے۔ اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام کے رکن ملک قاسم نے پوائنٹ آف آرڈر پرلوڈشیڈنگ پر بحث کرنا چاہی۔ لیکن اسپیکر کے فرائض انجام دینے والے عبدالاکبر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی، جس پر اپوزیشن کے دیگر ارکان نے بھی احتجاج کیا اور ایوان سے واک آوٴٹ کرنا چاہا۔اس سے پہلے کہ اپوزیشن ارکان ایوان سے باہر جاتے اسپیکرنے کمال ہوشیاری سے اجلاس ملتوی کردیا اور واک آوٴٹ کی کوشش ناکام بنا دی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.