تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32

لاہور:نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 3 سالہبچہ ہلاک

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی نے موٹر مکینک کے 3 سالہ معصوم بیٹے کی زندگی چھین لی ،پولیس نے لاش ڈیڈ ہاوٴس بھجوا کر کارروائی شروع کردی،پولیس کے مطابق گوالمنڈی تارا دیوی اسڑیٹ کے رہائشی موٹر مکینک محمد نعیم کا تین سالہ بیٹانعمان اپنی والدہ اور بڑے بھائی کے ہمراہ گھر کے قریب دکان پر چاول لینے گیا،ان کی والدہ تھوڑی دیر کیلیے گھرگئی، واپس آئی تو تین سالہ نعمان کمر میں گولی لگنے کے بعد نیچے گرا ہوا تھا،اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، والدہ کے مطابق انکی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے تاہم گلی میں آئے روز فائرنگ ہوتی رہتی ہے اور ان کا بیٹا بھی ایسی ہی گولی کا نشانہ بنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.