تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:32

ملک میں پینے پلانے کا سلسلہ 64سال سے جاری ہے،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اس ملک میں پینے پلانے کا سلسلہ 64سال سے جاری ہے اورکوئی کام پیئے پلائے بغیر نہیں ہوتا۔ وزیر اعلیٰ اپنے اس فقرے پر مسکرائے اورکہا کہ میرا مطلب کھائے پیئے بغیر ہے لیکن پھر انہوں نے پینے پلانے کی بات کہہ دی ۔لاہورمیں آشیانہ ہاوٴسنگ پراجیکٹ میں الاٹیوں کو 100مکانات کی چابیاں دینے کی تقریب میں ذومعنی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وہ اپنی غلطی کی معافی چاہتے ہیں ، وہ پینے پلانے کی بجائے چائے پانی کہنا چاہتے تھے۔ شہبازشریف نے کہا کہ انصاف کا نعرہ لگانے والے جب آئیں تو دیکھا جائیگا ، ہم نے تو انصاف دیدیا ہے ، وزیر اعلیٰ نے کہا انہوں نے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر آشیانہ ہاوٴسنگ اسکیم کی شکل میں عوام کو دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.