تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

بینظیر بھٹو شہید کی چوتھی برسی: پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن

جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی چوتھی برسی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے شمعیں روشن کرنے والے پارٹی کارکنوں کا کہناتھاکہ وہ برسی میں شرکت کیلئے نوڈیرو نہیں جاسکے اس لئے اپنی شہید قائد کو یہاں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک کی خاطر جان قربان کی اور وہ کسی صورت انکی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.