26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43
اے این پی کے سیکڑوں کارکن جماعت اسلامی میں شامل
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں اے این پی کے عہدیداروں اور کارکنوں پر مشتمل سیکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔خیبر پختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔3 میں اے این پی کے سیکڑوں کارکنوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں المرکز اسلامی پشاور میں ایک تقریب ہوئی۔ جس میں اے این پی شاہ جی آباد وارڈ اور صدیق آباد وارڈز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے سیکڑوں ساتھیوں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کے جنرل سیکریٹری شبیراحمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے اور پشاور میں ہونے والے جلسہ انقلاب میں بھرپور شرکت کرکے عوام نے جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔