تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

عمران امریکا اور الطاف کیخلاف کیوں نہیں بولتے،خواجہ سعد رفیق

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے ایم این اے سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ایک سال پہلے ایم کیو ایم کیخلاف عدالت جا رہے تھے لیکن اب الطاف حسین اور امریکا کے خلاف بات ہی نہیں کرتے، لاہور میں بیدیاں روڈ پر گورنمنٹ مڈل اسکول کے افتتاح کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تعلیم اور صحت پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملتی تاہم عمران کو جلسے کی اجازت دلوائی گئی،عمران نے قائداعظم کے مزار پر جلسہ تو کیا لیکن یہ توفیق نہ ہوئی کہ مزار قائد پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی کرلیتے، انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں فیصلہ کریں گے کہ وہ کس جماعت کے ساتھ ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.