تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

عمران خان کے پاس ٹیم نہیں وہ ادھار کی ٹیم بنا رہے ہیں،پر ویز رشید

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…مسلم لیگ ن کے راہنما اور سنیٹر پرویز رشید نے کا کہنا ہے کہ عمران خان خود اُھار کی ٹیم بنارہے ،ان کے پاس تو کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پورے ہی نہیں کو ئی اِکا دُکا کھلاڑی انہوں نے اِدھر اُدھر سے لیے ہیں اورمشرف کی ٹیم کو اپنی ٹیم بتا رہے ہیں، یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں 31 دسمبر کے روز ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان جو ٹیم بنارہے ہیں کیا وہ آزمائی ہوئی نہیں ہے!کیا 2007 کی الیکشن میں اُنہیں شکست نہیں ہوئی !پرویز رشید کا کہناتھا کہ خان صاحب پہلے اپنی ٹیم لائیں، پھر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی صاحب کا یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی ملاقات ہی نہیں ہوتی تھی، دس روز پہلے تو وہ مجھ سے میاں نواز شریف کے سامنے دعوے کرتے نظر آرہے تھے کہ شاہ محمود قریشی کی سیٹ پر الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کا امیدوار تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دے گا، دس دنوں میں کیا ہوا ہے جو ایک سننے والی کہانی ہے، اللہ تعالی جاوید ہاشمی صاحب کو موقع دے اور وہ خود بتائیں کہ دس دِنوں میں کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جتنی جلدی انتخابات کی طرف جاے گی یہ ان کے لیے بھی بہتر ہوگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.