تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

جاوید ہاشمی کے جانے سے ن لیگ حالت سوگ میں ہے،راجا ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کے جانے سے مسلم لیگ ن حالت سوگ میں ہے،نوازشریف ن لیگ کی میت کو کندھا دینے کیلئے تیار رہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی یہ حالت شہباز شریف کی آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے، شہبازشریف ارکان اسمبلی کی تضحیک کرتے ہیں،پنجاب حکومت کو ون مین شو بنا رکھا ہے،راجا ریاض کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لوٹا جماعت بن کر رہ گئی ہے، ایک خاص گروپ لوگوں کو تحریک انصاف میں بھیج رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسوں میں میوزک یا کرکٹ کے شوقین جاتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت بہانے نہیں بنا رہی،عدالتی فیصلوں پر مکمل عمل کیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.