26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43
جاوید ہاشمی کو جو احترام نون لیگ میں ملا کہیں اورنہیں ملے گا ،رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی پر پھینکا گیا جال اسٹیبلشمنٹ کا ہے، انہیں جو احترام نون لیگ میں ملا کہیں اورنہیں ملے گا، لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی جاچکے ہیں ”انا للہ وانا الیہ راجعون“ ۔انہیں پارٹی سے کوئی گلہ تھا تو سیاسی کارکنوں کو اعتماد میں لیتے، ہم بھی ان کی آوازمیں آواز ملاتے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ جاوید ہاشمی نے ایک شام بات کی اور دوسری صبح کراچی چل دیئے اگرانہیں جانا ہی تھا تو پارٹی الیکشن کے موقع پرحلف اٹھانے کی کیا ضرورت تھی۔ ایک سوال کے جواب میں راناثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان 3 ماہ تک جلسے کی تیاری کرتے ہیں اور پھر 40 سے 50 کروڑ روپے خرچ کرتے ہیں۔