تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43

زمینیں واگزار نہ کرانے کے ذمہ دار ریلوے افسران ہیں،قائمہ کمیٹی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیئرمین سینیٹر غفار قریشی کا کہنا ہے کہ ریلوے اراضی کو قبضہ گروپوں سے واگزار نہ کرانے کے ذمہ دار صرف اور صرف ریلوے کے افسران ہے،درجنوں سرکاری ملازمین بھی ریلوے اراضی پر ناجائز قابض ہیں، یہ بات انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں سینٹ کی سب کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفیگ میں کہی، سینیٹر غفار قریشی کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ مخلص ہوتی تو سرکاری محکمے اور عام شہریوں کو ریلوے کی اراضی پر قبضے کی جرأت نہ ہوتی، اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پر قبضے کے ذمہ دار افسروں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شالیمار لنک روڈ لاہور پر واقع نجی اسپتال کو ریلوے کی اراضی الاٹ کرنے کی مجاز نہیں تھی ،یہ اراضی چھڑانے کیلئے ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.