26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 17:43
پشاور میں درمیانے درجے زلزلہ کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں ہوا
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم درمیانے درجے کے ان جھٹکوں سے کسی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔پشاور اوراس کے مضافات میں پیر کی دوپہر زلزلے کے جھٹکوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے مردان، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ ایجنسی، ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت بین الاقوامی ریکٹر اسکیل پر4.9 درجے تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا۔