26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
کتنی ہی سازشیں کی جائیں اپنا سفر جا ری رکھیں گے،میاں نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت میں مسلم لیگ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے اہم فیصلے کئے گئے ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے میں مسلم لیگ ن کے سر براہ میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف کتنی ہی سازشیں کی جائیں اپنا سفر جا ری رکھیں گے،اجلاس میں ن لیگ کا تنظیم سازی کیلئے چاروں صوبوں کی جنرل کونسلوں کا اجلاس بلا کر انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق28دسمبر کو خیبر پختونخوا،2جنوری2012ء کو سندھ،4جنوری پنجاب جبکہ 6جنوری کو بلوچستان میں انتخابات ہوں گے،چودھری جعفر اقبال کو پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رہنماوٴں کے امور چلانے کیلئے ن لیگ کا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا،میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،اس موقع پر نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اصلاح کی بجائے ملک میں ابتری پیدا کی ہے،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت تباہ اور عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی،حکومت کی وعدہ خلافیوں اور نااہلی نے ن لیگ کے عوامی ایجنڈے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں،انہوں نے ایک مرتبہ پھراس عزم کا اظہارکیا کہ ہمارے خلاف کتنی ہی سازشیں کی جائیں، ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے۔