تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

ڈلاس:سانتاکلازکاروپ دھارے شخص کی فائرنگ،6افراد ہلاک

جنگ نیوز -


ڈلاس…زاہد اختر خانزادہ…امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سانتاکلازکاروپ دھارے شخص نے فائرنگ کرکے چھ افرادکوقتل کردیااورخودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہرڈلاس کے نواح میں واقع تفریحی علاقے گریپ وائن میں پیش آیا، جہاں ایک فلیٹ سے سات لاشیں ملیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ اس خاندان کے افراداپنے گھرمیں کرسمس کے تحائف کھولنے کے بعدصفائی کررہے تھے کہ سانتا کلاز کالباس پہنے شخص نے فائرنگ کردی،ان تمام افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے مرنے والوں میں چارخواتین اورتین مردشامل ہیں اوران کی عمریں پندرہ سال سے ساٹھ سال کے درمیان ہیں۔پولیس کاکہنا ہے کہ حملہ آورگھرکاہی فردتھا جس نے بعدمیں خودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔تاہم مزیدتحقیقات جاری ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.