26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
میل گبسن نے اہلیہ کو طلاق دیدی، رابرٹ ڈی نیرو باپ بن گئے
جنگ نیوز -
ہالی وڈ … ہالی وڈ کے صف اول کے اداکار اور ہدایتکار میل گبسن نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی ہے جبکہ رابرٹ ڈی نیرو ایک مرتبہ پھر باپ بن گئے ہیں۔56 سالہ میل گبسن نے اپنی اہلیہ رابن کو باضابطہ طلاق دے دی ہے، اس باضابطہ فیصلے تک پہنچنے میں ان دونوں کو تقریباً ایک سال لگا ہے، رابن نے 2009 میں میل گبسن سے طلاق کا مقدمہ داخل کیا تھا جب انھیں پتہ چلا تھا کہ میل گبسن کی روسی گرل فرینڈ اوکسانہ گریگوریوا حاملہ ہیں، گبسن اور رابن کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے، دوسری جانب ہالی وڈ کے ایک اور معروف اداکار 68 سالہ رابرٹ ڈی نیرو بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔ انھوں نے اپنی 56 سالہ اہلیہ گریس کے ساتھ اس خوش خبری کا اعلان کیا ہے، اس سے پہلے ان کا ایک بیٹا 1998 میں پیدا ہوا تھا۔