26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
اے آر رحمان اسٹیون اسپل بر گ کی فلم کا میوزک دیں گے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …شہرہ آفاق فلم سلم ڈاگ ملینئیر کا میوزک دے کر آسکر ایوارڈ اپنے نام کر نے والے بھارتی کمپوزر اور گلوکار اے آر رحمان ایک با ر پھر ہالی ووڈ پہنچ گئے ہیں ۔ اس مرتبہ اے آر رحمان تھر ی ڈی اینی میٹڈ فلم ایڈ ونچرز آ ف ٹن ٹن اور Jurassic Park جیسی ہٹ فلمیں بنانے والے آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اسٹیون اسپل بر گ کے ساتھ بحیثیت میوزک کمپوزر کام کر رہے ہیں۔ اے آر رحمان نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہو ئے کہا ہے کہ وہ اسٹیون اسپل بر گ کی فلم Welcome To People کا میوزک ترتیب دے رہے ہیں جو ان کی اس سے قبل کمپوز کر دہ ہالی ووڈ فلموں 27 Hours اور Couples Retreat سے مختلف ہو گا ۔ واضح رہے کہ یہ فلمWelcome To People اگلے سال دسمبرمیں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔