تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

سلمان خان27دسمبر کو46ویں سالگرہ منائینگے

جنگ نیوز -


ممبئی …بالی ووڈ میں اپنے تیز مزاج اور دبنگ اسٹائل کے باعث مشہور سلمان خان 27دسمبر کو اپنی46ویں سالگرہ منائیں گے۔27دسمبر 1965کوریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیدا ہونے والے سلمان خان نے اپنے بالی ووڈ کیرےئر کا آغاز1988میں فلم "بیوی ہو تو ایسی"سے کیا۔گذشتہ سال اپنی فلم دبنگ سے دبنگ ہیرو کا خطاب پانے اور بالی ووڈ کے سب سے موزوں بیچلر تسلیم کیے جانے والے خان سلمان خان نے میں نے پیار کیا،ساجن،ہم آپ کے ہیں کون،کرن ارجن،جڑواں،بیوی نمبر 1،ہم دل دے چکے صنم،تیرے نام،Wanted،پارٹنر،لندن ڈریمز،دبنگ،ریڈی اورباڈی گارڈسمیت لاتعدادفلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔2004میں مشہور امریکی جریدے پیپلز میگزین کی جانب سے دنیا کے ساتویں جاذبِ نظر آدمی اور2010میں بھارت کے سب سے پُرکشش ترین آدمی کا خطاب پانے والے سلمان کا مومی مجسمہ بھی2008میں لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔Being Humanکے نام سے فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھنے والے سلمان خان دس کا دم اور بگ باس جیسے مشہور ٹی وی شوز کی میزبانی کا فریضہ بھی انجام دیتے آئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.