26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16
بیلجئیم : جرمن باشندے کے قبضے سے 12نایاب مگرمچھ بازیاب
جنگ نیوز -
برسلز…بیلجئیم میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے12نایاب قسم کے مگرمچھ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔فراڈ کے الزام میں ایک مشکوک جرمن باشندے کے گھر کی تلاشی لینے کے لیے جب پولیس حکام پہنچے تو وہاں انہیں بڑی قسم کا ایک مگرمچھ اورNileمگرمچھ کے11بچے ملے جنہیں پولیس حکام نے فوری اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اس جرمن شخص کے پاس ان مگرمچھوں کی ملکیت کے حوالے سے مطلوبہ کاغذات بھی موجود نہیں تھے اس لیے وہ فوراً ان مگرمچھوں کو حوالے کرنے کو تیار ہوگیا جنہیں بعد ازاں ایک ریسکیو سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔