تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 18:16

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

جنگ نیوز -


لاہور … پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، شعیب ملک کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا جبکہ ٹیم میں وہاب ریاض اور عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، توفیق عمر، عمران فرحت، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، عمر اکمل، عدنان اکمل، عمر گل، جنید خان، اعزاز چیمہ، وہاب ریاض، محمد طلحہ، سعید اجمل اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ دبئی میں 17سے 21 جنوری ، دوسرا ٹیسٹ ابو ظہبی میں 25سے 29جنوری اور تیسرا ٹیسٹ 3سے 7فروری تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.