26 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:21
نیٹو کمانڈر جنرل ایلن کو پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایت
جنگ نیوز -
واشنگٹن… امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمز میٹس نے افغانستان میں نیٹوکے کمانڈرجنرل ایلن کوپاکستان کیساتھ تعلقات بہتربنانے اوراعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں جنرل جیمز میٹس نے جنرل ایلن کوہدایت کی ہے کہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف تعینات فوجیوں کے درمیان اعتماد بحال کرنے کیلئے رابطے کانظام بہتر بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ اتحادی فوج کو چاہیے کہ وہ کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے اپنی کارروائیوں میں ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کوان سے آگاہ رکھے۔جنرل میٹس کاکہنا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کے فوجی اپنی تنصیبات، چیک پوسٹوں،علاقے کے نقشوں اور اپنی سرگرمیوں سے متعلق معلومات بھی ایک دوسرے سے شیئر کریں۔نیٹو حملے کے بعدپاک افغان سرحدپرکوآرڈی نیشن بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔