27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:6
نیپال میں آٹھویں سالانہ ہاتھی دوڑ ،دیکھنے والے حیرت ذدہ
جنگ نیوز -
کھٹمنڈو. . .... .نیپال میں آٹھویں سالانہ ہاتھی دوڑ ہوئی جس میں 20 سے زائد ہاتھیوں نے حصہ لیا۔کئی موقعوں پرشائقین کو ایسا لگا جیسے زمین زلزلے سے کانپ اٹھی ہے۔ریس کے لیے 32فٹ چوڑا ٹریک بنایا گیا تھا اور مہوت کواپنے ہاتھیوں کو بغیر کسی چھڑی کے آگے بڑھانا تھا۔3 سو میٹر کی یہ ریس اس لحاظ سیدلچسپ تھی کہ جب ہاتھی دوڑے توزمین بھی کانپ اٹھی۔چتون نیشنل پارک میں ہوئی اس ریس کوہاتھی میلہ بھی کہاجاتاہے جس میں نہ صرف دوڑکے مقابلے ہوتے ہیں بلکہ ہاتھی فٹبال کھیلنے کابھی مظاہرہ کرتے ہیں۔