تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:6

باکسنگ ڈے :لندن ٹیوب ٹرینز کی ہڑتال کے باوجود خریداروں کا رش

جنگ نیوز -


لندن. . . . .. . لندن میں زیر زمین ریلوے کی 24گھنٹے کی ہڑتال نے نظام زندگی بری طرح متاثر کیا ہے تاہم کرسمس کی سستی ترین خریداری کرنے والے افراد کسی نہ کسی طرح شاپنگ سینٹرز پہنچنے میں کامیاب ہوہی گئے۔ٹیوب ٹرینز کی ہڑتال کے باوجود لندن کی مشہور آکسفرڈ اسٹریٹ کی دکانوں اور شاپنگ سینٹرز میں بے انتہارش رہا۔باکسنگ ڈیکرسمس کی خریداری میں اہم ترین سمجھاجاتاہے جب ملبوسات سمیت عام ضرورت کی زیادہ تراشیاء کئی گنا سستی بیچی جاتی ہیں۔ویسٹ اینڈ کے علاقے میں شاپنگ سینٹرلوگوں سے کھچاکھچ بھرے رہے۔ٹیوب ٹرینزکی ہڑتال بھی لوگوں کی راہ میں حائل نہ ہوسکی۔باکسنگ ڈے شاپنگ کی تعطیل کے موقع پر انڈر گراونڈ ٹیوب کی یونین نے اپنے ملازمین کے لیے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیا تھا اور اسی تنازعے کے سبب ہڑتال کی گئی۔ٹرین سروس بند ہونے کے سبب لوگوں کوشدید دشواری کاسامنا رہا اورسفر کے لیے دیگرذرائع اپنانا پڑے۔برطانیہ کے بڑے اسٹورزنے پچھلے برس بھی ابتدائی چندگھنٹوں میں کئی ملین پاونڈکمالیے تھے اور ملک کو درپیش اقتصادی مسائل کے باوجودری ٹیلرزتوقع کررہے ہیں کہ باکسنگ ڈے کے موقع پر لوگ 50ملین ڈالرسے زائدکی خریداری کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.