27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:22
پاکستان افغان سرحد کے قریب اپنی تنصیبات کے نقشے فراہم کرے،جنرل میٹس
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. .سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل میٹس نے کہا ہے کہ پاکستان افغان سرحد کے قریب اپنی تنصیبات کے نقشے فراہم کرے۔ایساف کمانڈر جنرل ایلن سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ مہمند ایجنسی واقعے سے سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنے رابطے بہتربنانے چاہیئں۔نقشے ملنے سے مہمند ایجنسی جیسے واقعات کی روک تھام ہو سکے گی۔