تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:17

شامی فوج کی حمص پر مسلسل چوتھے روز بمباری،19افراد ہلاک

جنگ نیوز -


دمشق… شامی فوج نے تاریخی شہر حمص پر مسلسل چوتھے روز بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں مزید 19 افراد ہلاک ہوگئے۔ حمص شہر کی علی بابا کالونی پر شامی فوج کی بمباری مسلسل چوتھے روزجاری رہی۔ اخباری نمائندوں کے مطابق علاقے میں ادویہ، خوراک اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس سے سخت قسم کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ دمشق میں فوج کے چھاپوں اور فائرنگ میں سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گولیاں لگنے سے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دمشق اور اس کے آس پاس حکومت کے خلاف ہڑتال کرنے اور بازار بند رکھنے والے تاجروں کے گھروں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دھمکی دی ہے کہ دکانیں بند رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور نتائج کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔ کئی دکانداروں کو پکڑ کر انہیں جبرا دکانیں کھولنے پر مجبور کیا گیا۔ شام میں عرب مبصرین کی آمد اور تحقیقاتی عمل شروع کرنے کے باوجود فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور فوج کی فائرنگ سے تین بچوں سمیت انیس افراد ہلاک ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.