27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:55
گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی خود سوزی کی کوشش
جنگ نیوز -
گڑھی خدا بخش… پیپلز پارٹی کے بعض کارکنوں نے گڑھی خدا بخش میں اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے20سے25کارکنوں نے گذشتہ رات اپنی قیادت سے روٹی ، کپڑا اور مکان سے متعلق اپنے مطالبات کے بارے میں ملاقات کی کوشش کی اور آج صبح شدید مایوسی کی حالت میں خود کو زنجیروں سے جکڑ کر تیل چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ موقع پر موجود دیگر کارکن انہیں بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم کارکنوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر صدر زرداری کی آمد کے بعد بھی ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ اجتماعی خود سوزی کر لینگے۔