تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:31

بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم لیڈر تھیں،الطاف حسین

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم لیڈر تھیں جنہیں باطل قوتوں نے شہید کردیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء محترمہ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پرایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ غریب عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے تمام جمہوریت پسندآج غمگین ہیں اوربے نظیر بھٹو کو خراج عقید ت پیش کررہے ہیں ۔



انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو ایشیاء کی عظیم اور سچی لیڈر تھیں جوپاکستان میں جمہوریت کے فروغ ، جمہوری اداروں کے استحکام اورغریب عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کرتی رہیں اور اسی جدوجہد کی پاداش میں باطل قوتوں نے انہیں شہید کردیا گیا۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام فرمائے ، سوگواراہل خانہ اوران کے چاہنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنان کو صبرجمیل عطا کرے اور انہیں یہ ہمت وتوفیق عطا فرمائے کہ وہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکے نیک مشن ومقصد کو جاری رکھ سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.