تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:6

فیصل آباد کی نان ٹیکسٹائل صنعتوں کو مکمل طور پر گیس کی فراہمی بند

جنگ نیوز -


فیصل آباد … فیصل آباد کی نان ٹیکسٹائل صنعتوں کو مکمل طور پر گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے،،محکمہ سوئی گیس نے صنعتوں کو آئندہ چند روز میں غیر معینہ مدت تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ فیصل آباد میں چھبیس دسمبر کی صبح چھ بجے چار روز بعد صنعتوں کو گیس کی فراہمی بحال کی گئی ۔ صنعتکاروں کے مطابق صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس انتہائی کم پریشر کے ساتھ فراہم کی گئی جس سے چھٹے روز بھی پیداواری عمل شروع نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی نے صنعتی تنظیموں کو ایک خط میں کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے ،،آئندہ چند روز میں صنعتوں کو غیر معینہ مدت کے لیے گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ملتان ، خانیوال ، وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، لیہ راجن پور اور چیچہ وطنی میں آج دوسرے روز بھی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی کی فراہمی بند ہے جو جمعرات کی صبح چھ بجے بحال ہوگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.