27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:17
بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں معمولی کمی
جنگ نیوز -
اسلا آباد…بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں معمولی کمی آئی ہے۔ ملک کے انتہائی شمالی علاقوں میں چند مقامات پر برف باری کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہے گا ۔میدانی علاقوں میں اگلے چند روز تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 8ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔ استور اور اسکردو میں منفی سات کوئٹہ منفی 6، گلگت منفی 5 جبکہ مری میں منفی تین ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک جبکہ پشاوراورمظفرآبادمیں ایک ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک صبح کے وقت کہیں کہیں دھند رہی۔