تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:44

ملتان ریجن میں سی این جی کی بندش کا دوسرا روز ،صارفین کو مشکلات

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان ریجن میں سی این جی کی بندش کو آج دوسرا روز ہے ملتان، خانیوال، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ راجن پور اور چیچہ وطنی میں آج دوسرے روز بھی گیس لوڈ منجیمنٹ کے تحت گیس بند رہے گی جو بدھ تک بند رہنے کے بعد جمعرات کی صبح 6 بجے صارفین کے لئے کھول دی جائے گی۔ سی این جی کی ہفتہ میں 3 روز بندش پر صارفین اور سی این جی اسٹیشنز مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ ہی ان کے گھروں گیس ملتی ہے اور نہ ہی گاڑیوں کے لئے انیدھن میسر ہے لیکن پھر بھی آئے روز قیمتوں اور ٹیکس میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.