تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:44

پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل، بھارت کے 3 وکٹوں پر 214 رنز

جنگ نیوز -


ملبورن…پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور 333 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے ہیں۔ ڈریوڈ 68 اور اشانت شرما صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 119 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ ٹنڈولکر 73 اور سہواگ 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے277 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم کھانے کے وقفے سے قبل 333 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے والے نوجوان اوپنر ایڈ کووان نے کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں نصف سنچری کی لیکن وہ امپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوگئے۔گزشتہ کئی ماہ سے ناقص فارم کا شکار رکی پونٹنگ نے مشکل وقت میں نصف سنچری کرکے اپنی فارم ثابت کردی۔ رکی پونٹنگ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 59 ویں نصف سنچری ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ بھارت کی جانب سے ظہیر خان 4 جبکہ یادیو اور ایشوین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.