27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17
ڈربن ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم 338 رنز بناکر آؤٹ
جنگ نیوز -
ڈربن…ڈربن ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 338 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سمارا ویرا نے سنچری اسکور کی، وہ 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لینگ نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈربن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے 289 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن کھانے کے وقفے سے قبل اس کی آخری تین وکٹیں مجموعی اسکور میں 49 رنز کے اضافے کے بعد گرگئیں۔ آج آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں سمارا ویرا 102 اور ہراتھ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مرچنٹ ڈی لینگ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے سات کھلاڑیوں کو پویلین راہ دکھائی جبکہ مورکیل نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔