تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:50

بے نظیر قتل تحقیقات کاکچھ حصہ جاری کر سکتے ہیں ، وزیر اعظم

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بے نظیر کے قتل کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اجازت سے رپورٹ کے کچھ حصے جاری کرسکتے ہیں گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک نظریہ ہے۔آج کل لوگ جس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں اس کا کوئی فلسفہ نہیں ۔ اچھاہوا کمزور د ل والے پیپلز پارٹی چھوڑ کر چلے گئے ورنہ وہ الیکشن میں پارٹی کو نقصان پہنچاتے ۔



انہوں نے کہا کہ کنگ پارٹی بنتی ہے تو وہ کنگ کے ساتھ ہی ختم ہو جاتی ہے ادارے آئین کےمطابق کام کریں تو کوئی تصادم نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات پیداکرنے کی سازش کی تھی لیکن اس سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.