تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:41

آئین کے آرٹیکل چھ کی شق دو موجودہ نطام کی محافظ ہے،بابراعوان

اے آر وائی - سینٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چھ کی شق دو موجودہ نطام کی محافظ ہے ۔اس نظام سے کوئی نہیں کھیل نہیں سکتا یہ بات انہوں نے راولپنڈی پریس کلب میں بے نظیر بھٹو کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



انہوں نے کہا کہ سینیٹ اورعام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہو نگے۔ حکومت اپنی آ ئینی مدت پو ری کرے گی ۔ قائد اعظم کے مزارپر جلسہ کرنیوالوں نے ان کے مزارپرحاضری نہیں دی ،وہ بابائے قوم کے ایجنڈے کی حفاظت کیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو انصاف دلوا کر رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.