27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 9:31
بی بی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے کارکن مایوس ہیں،اعتزاز
اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے کارکنوں میں مایوسی پھیلی ہے۔ جب کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کاکہنا ہے کہ رحمان ملک بی بی کے قاتلوں کو منظر عام پر لانا چاہتے تھے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے مکمل چھان بین کے بعد نام سامنے لانے کا حکم دیا۔
لاہور ائیرپورٹ پر سکھر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی حکومت کے چار برس میں اپنی شہید قائد کے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے بےتاب ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ ریاض نے کہا کہ گذشتہ برس وفاقی وزیر داخلہ بی بی کے قاتلوں کو منظر عام پر لانے کو تیار تھے لیکن بلاول بھٹو زرداری نے مکمل چھان بین کے بعد ہی ان کے نام سامنے لانے کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف میں وہ لوگ جا رہے ہیں جو شریف برادران کے نظریات سے نفرت کرتے ہیں۔