تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

جمہوریت گرانے کاپچھلا دروازہ بندکردیا، بابراعوان

جنگ نیوز -
راولپنڈی…پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور وفاقی حکومت کے قانونی مشیر بابراعوان نے کہاہے کہ جمہوریت گرانے کاپچھلا دروازہ بندکردیا، اب کوئی آئین سے کھیل نہیں سکتا۔راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کی شہادت تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابراعوان کاکہناتھاکہ سینیٹ کے الیکشن اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے بھٹو کے مقدمہ کیلئے وفاقی وزارت چھوڑ دی، اُنہیں پتہ ہے کہ بھٹو جیسا معاملہ اُن کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لیکن وہ بھٹو کو اِنصاف دلواکر رہیں گے۔ افواہ سازی کرنے والوں کی فیکٹریاں جلد بند ہو جائیں گی۔ بابراعوان نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی بارہوگاکہ کوئی منتخب حکومت دوسری منتخب حکومت کو اقتدار سونپے، اب کرسی پر کون بیٹھے گا اس کا فیصلہ عوام ہی کریں گے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آٹھ گھنٹے مزار قائد کی طرف پیٹھ کر کے جلسہ کرنے والا قائد اعظم کے ایجنڈے کو کیسے بڑھائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.