تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

تحریک انصاف میں تین دھڑے ہونگے، عمران خان کو کوئی جگہ نہیں ملے گی،رانا ثنا

جنگ نیوز -


لاہور…وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیربھٹو کے قتل کا جن پر الزام تھا وہ ایوان صدر اور اس کے اردگرد بیٹھے ہیں،تحریک انصاف میں تین دھڑے ہوں گے، عمران خان کو کوئی جگہ نہیں ملے گی، پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ بے نظیر کی شہادت کے باعث پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی،مگر اس نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا،اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے الگ دھڑے ہوں گے،عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں،جو آسودہ نہیں وہ چھوڑ جائیں گے،ق لیگ میں صرف چودھری برادران رہ جائیں گے،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا لیڈر صرف نوازشریف ہے،شہبازشریف بھی صرف کارکن ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے کسی لیڈرکو ہنگامی طور پرمنانے کا پروگرام نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.