27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44
دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور … دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے محسن خان کوکوچ جبکہ نوید اکرم چیمہ کومنیجر برقرار رکھا ہے۔ دورہٴ انگلینڈ کے دوران سابق کرکٹر عاقب جاوید بالنگ کوچ اور اعجاز احمد فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔علاوہ ازیں پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیو واٹمور سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ جولین فاؤنٹین سے مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔