تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44

بھارت:کرپشن کیخلاف بل پر بحث شروع، اناہزارے کی ہڑتال کا آغاز

جنگ نیوز -
نئی دہلی… بھارت کی لوک سبھا میں کرپشن کے خلاف لوک پال بل پر بحث شروع ہوگئی ، ادھرسماجی کارکن کی تین روزہ بھوک ہڑتال کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔ لوک سبھا میں پیش ہونے والے لوک پال بل میں حکومت اپوزیشن کی ترامیم کو شکست دینے کی کوشش کی ، توسماجی کارکن انا ہزارے سخت گیر لوک پال بل کا مطالبہ کرتے ممبئی میں سہ روزہ بھوک ہڑتال کا آغازکردیا،مبصرین کا کہناہے کہ لوک سبھا میں اس بل کو منظور ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں،کیونکہ اتحادی حکومت کو اکثریت حاصل ہے۔اس بل کو پارلیمنٹ میں بحث کے لیے 8 گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.