تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55

ْفیصل آباد میں صنعتوں کو چھٹے روز بھی گیس سپلائی متاثر

جنگ نیوز -


فیصل آباد …فیصل آباد کی صنعتوں کو آج چھٹے روز بھی گیس کی سپلائی متاثرہونے سے صنعت کاروں نے بل ادانہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بل اور سوئی گیس کے نوٹسز کوآگ لگا دی ،ڈیرہ غازی خان میں بھی گیس کی قلت پر ڈنڈا بردار خواتین نے محکمہ گیس کے دفترکا گھیراوکیا اوراحتجاجی مظاہرہ کیا۔فیصل آباد میں گیس کا پریشر آج بھی کم ہونے کی وجہ سے صنعتوں میں پیداروای عمل چھٹے روز بھی بند ہے۔صنعتی تنظیموں کو گیس کی طویل بندش کے نوٹس ملنے پر صنعتکار سراپا احتجاج بن گئے ، صنعت کاروں نے گیس کے بل اور محکمہ سوئی گیس کے نوٹسسز کو آگ لگادی اوربلوں کی ادائیگیاں بھی روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پا کستان ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عارف توصیف کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری گیس بحران وجہ سے اب پورا ہفتہ بند رہتی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھی ہی گیس کا بحران مزیدسنگین ہوگیا ہے۔ سوئی گیس کی عدم فراہمی پر ڈنڈا بردار خواتین اوربچوں نے محکمہ گیس کے دفتر کا گھیراوٴ کیا۔مظاہرین نے نعرے بازی کی اور احتجاجاً بل پھاڑ کر جلا دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.