تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55

چکوال :حساس اداروں کے اہلکاروں کو مارنے والے 4 دہشتگرد گرفتار

جنگ نیوز -


چکوال …چکوال کے علاقے پیرچنبل میں حساس اداروں کے 4اہل کاروں کو مارنے والے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ نومبر2011 ء کے وسط میں پیرچنبل کے پہاڑی علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے حساس اداروں کے چار اہل کاروں اور ایک سویلین کو فائرنگ کرکے مارڈالا تھا، ذمہ داروں کو پکڑنے کیلئے مشترکا ٹیم بنائی گئی، ذرائع نے بتایاہے کہ اس واقعہ میں کالعدم جماعت کا دہشت گرد ڈاکٹرارشد ملوث تھا جو قتل اور اغواء کی کئی وارداتوں میں پہلے ہی مطلوب تھا۔ ارشد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.