تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6

دھرتی کا بیٹا ہوں، وفاق کوٹوٹنے نہیں دوں گا،صدرزرداری

جنگ نیوز -


گڑھی خدابخش…صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ میں دھرتی کا بیٹاہوں،دھرتی کے درد کو سمجھ سکتا ہوں،وفاق کوٹوٹنے نہیں دوں گا،دل میں بہت کچھ بھراہوا ہے میں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں،دنیا اور پاکستان کے سیاستدانوں سے بات کرنا چاہتاہوں ،ہم سب جمہوریت اور پارلے منٹ کے تابع ہیں ، پارلیمنٹ جب کوئی بات کرتی ہے ہم سنتے ہیں یہی جمہوریت ہے ،اسی جمہوریت کیلئے ہم نے عوام کی قربانی مانگی ہے،گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہمیں وفاق کوٹوٹنے نہیں دوں گا ، ہماری سیاست موروثی سیاست نہیں ہے،سیاسی دوستوں کو بتانا چاہتاہوں بی بی کا قرضہ آصفہ اتارے گی،ہم نے پختونوں کو ان کی شناخت دی ، جنوبی پنجاب والے تخت لاہور سے اپنا حق مانگتے ہیں ،ہم ہیڈلائن نہیں بلکہ تاریخ بنانا چاہتے ہیں۔مجھے معلوم ہے کہ دنیامیں اقتصادی بحران ہے،پارٹی نے نیا معاشی نظام پیش کیا ہے،دوسرے ممالک کے ساتھ بااثرطریقے سے کام کرینگے۔بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ میں میڈیکلی ان فٹ ہوگیا ہوں لیکن میرا بھی صرف مسل پل ہوتا تھا جس طرح آپ کا ہوجاتا ہے،دوران تقریر انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھٹوریفرنس سمیت دیگر کیسز نظر نہیں آتے صرف ایک کیس نظر آتا ہے،انہوں نے کونڈولیزارائس کی کتاب نے بی بی کاکیس دوبارہ کھول دیاہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اب کوئی بھی ادارہ خواہ وہ’ ’الف“،” ب“ اور”ج “ہو، غیر آئینی کام نہیں کرسکتا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.