27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:6
جلال پور بھٹیاں: گیس کی 3روزہ بندش، ٹرانسپورٹر اور شہریوں کو مشکلات
جنگ نیوز -
جلال پور بھٹیاں … ضلع حافظ آباد کے قصبے جلال پور بھٹیاں میں گیس کی بندش سے ٹرانسپورٹرز اور شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں،دیگر علاقوں کی طرح جلال پور بھٹیاں میں بھی سوئی گیس اور سی این جی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو روزمرہ معمولات میں شدید پریشانی کا سامنا ہے، جبکہ گاڑیاں سڑکوں پر نہ آسکنے سے ٹرانسپورٹرز بھی گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ہیں، گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایک دن کے لیے گیس بندش سے جیسے تیسے گزارا کیا جا سکتا ہے تاہم تین روز کی بندش کے باعث ان کے لیے روزگار کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔