27 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 12:17
لالہ موسیٰ: ریلوے ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مظاہرہ
جنگ نیوز -
لالہ موسیٰ … ریلوے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی ۔ریلوے ملازمین احتجاج کے لیے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر اکٹھے ہوئے، ریلوے حکام اور حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی، ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر انہیں فوری طور پرتنخواہیں نہ دی گئیں تو وہ ٹرینوں کے سامنے لیٹ کر جان دے دیں گے۔ مظاہرے میں شریک مسیحی ملازمین کرسمس کے موقعے پر تنخواہیں نہ ملنے کے باعث شدید مایوس نظر آئے۔